PictureGallery 25
=============
ھیرا
 '' کوکب الداری ''
==============
 
جی ہاں یہ بھی کبھی نگاہوں کا مرکز ہوا کرتا تھا
 - پر یہ ہے کیا ؟
 اسکا کیا نام ہے اور یہ کہاں ہوتا تھا ؟
 ( جاننے کے لیے پڑھیں )

====================================i



یہ دراصل ایک ہیرہ ہے اور اگر صرف یہ ایک ہیرہ ہی ہوتا تو یقین جانیے اھلا'' کبھی آپکو اسکی تصویر نہ دکھاتا کیوں کہ ہیرے تو دنیا نہیں نہ جانے کتنے ہیں پر اس ہیرے کو محض اس وجہ سے پزیرائی حاصل ہوئی کہ یہ ١٠٢٢ ( ایک ہزار بایس) سن ہجری میں حجرہ روضۂ رسول صلی الله علیہ وسلم پر نصب کیا گیا اور یوں ہمیشہ کے لیے معتبر ہوگیا اور اب روضۂ رسول صلی الله علیہ وسلم پر موجود نہ ہونے کے باوجودہ مسلمانوں کی دل کی دھڑکن ہے- یہ اور بات ہے کہ اب لوگوں کا اس کو زیادہ علم نہیں - لیکن علم ہو جایے تو ہر مسلمان کا دل اسکو دیکھنے کے لیے ضرور دھڑکے گا - اور اھلا'' نے اسی وجہ سے آج آپکی خدمت میں اسکی دیدہ زیب تصویر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے -

اس انمول ہیرے کا نام '' کوکب الداری '' ہے جو آج سے تقریبا'' چار سو برس پہلے عثمانی سلطان احمد خان بن سلطان محمد خان نے حجرہ اقدس روضۂ رسول صلی الله علیہ وسلم پرنصب کروایا تھا اور زمانے میں جو خوش قسمت حجاج اور زایرین روضۂ رسول صلی الله علیہ وسلم پر بلایے گیے وہ اسکا بھی دیدار کرتے تھے -

سونے کی ایک تختی میں دیگر تیرہ بیش قیمت ہیروں ساتھہ یہ انمول ہیرہ '' کوکب الداری '' بھی جڑا گیا تھا اور سلطان احمد خان بن سلطان محمد خان نے اس پر جلی سنہرے حروف میں اپنے نام کے ساتھہ '' شفاعت یا رسول الله شفاعت '' درج کروایا رہا جو آپکو اس تصویر میں بھی نظر آ رہا ہے -

کوکب الداری کب تک حجرہ اقدس روضۂ رسول صلی الله علیہ وسلم پرنصب رہا اور کب اسکو وہاں سے اترا گیا اسکی باوجود میری ناقص تحقیق اور جستجو کے علم نہ ہو سکا اور کہا جاتا ہے اب شاید یہ ترکی کے ایک میوزیم میں محفوظ ہے - الله اعلم,


Next Gallery

PREVIOUS GALLERY

PIC GALLAR LIST