PICTURE GALLERY----28
=====================
خانہ کعبہ کی پہلی تصویر محمد صادق بیہ نے 1880 میں بنائی
============================================


Jacques Mandy Daguerre
نے 1839 عیسوی میں پہلی فوٹوگرافک مشین یعنی کیمرہ ایجاد کیا تو اسکے دو ماہ بعد مصر کے '' صادق علی پاشا '' (
محمد صادق بیہ  )یہ کیمرہ تھامے حجاز مقدس پہنچ گیے اور انکو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ نومبر 1839 میں کعبہ مشرفہ . مسجد الحرام ، مسجد النبوی اور روضۂ اقدس صلی الله علیہ وسلم اور دیگر مقامات مقدسہ کی اولین تصاویر اتاریں - یہ وہ دور تھا جب دنیا کی کثیر آبادی کیمرے کے تصور سے با آشنا تھی -
اس سے قبل ان مقامات کی تصاویر سفرنامہ لکھنے والے مصنفین ہاتھوں سے اسکیچ بنا کر چھاپا کرتے تھے - ابن بطوطہ کے سفر نامے میں ہمیں ہاتھہ سے کشید تصویریں ملتی ہیں -


آج کی اھلا '' کے پلیٹ فارم سے پیش کی جانے والی زیر نظر تصویرخود '' صادق علی پاشا '' کی ہے اور انکے اطراف چاروں تصاویر وہ اولین تصاویر ہیں جو انہوں نے کعبہ مشرفہ مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی اتاریں -
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک)کعبہ شریف کی قدیم تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کرہ ارض پر موجود اللہ کے اس مقدس گھر کی تصاویر بنانے کا سلسلہ بہت پرانا ہے مگر پہلی بار باقاعدہ کیمرے کی آنکھ میں بیت اللہ کو سمونے کا اعزاز مصری فوٹوگرافر محمد صادق بیہ کو حاصل ہے۔ محمد صادق بیہ نے آج سے 138 برس پیشتر یعنی 1880ء میں بنائی۔ موصوف نے یہ تصویر اپنے سفر حجاز کے دوران بنائی اور حرمین شریفین کی زیارت کے حوالے سے چار کتابیں بھی لکھیں۔ آج سے قریبا ڈیڑھ سو برس قبل لی گئی تصاویر میں خانہ کعبہ کےغلاف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو سیاہ ریشمی کپڑے سے تیار کیا گیا اور اس پرقرآنی آیات سنہری حروف میں منقش ہیں۔


'' صادق علی پاشا '' ( محمد صادق بیہ  )

SHUKRIA DAILY NAWA E WAQT
https://www.nawaiwaqt.com.pk/17-Jun-2017/619934

SHUKRIA INQILAB NEWS
https://inqalaab.com/tag/خانہ-کعبہ
========================================================


                          XTNEXT  PIC  GALLARY 29