QUIZ NO. 65
SEE THE PIC AND ANSWER
کیا میں محض ایک
بازار ہوں ؟
----------------------------------------------------------------
-
FIRST the question given in urdu
then in english
----------------------------------------
--------------------
سوال
------
ویسے تو مکّہ میں حرم شریف کے٩٥ ( پچانوے ) داخلی اور خارجی
دروازوں میں سے کسی سے بھی باہر نکلیں تو ، آپکو حرم کے چاروں طرف
دیدہ زیب بازار نظر آئین گے اور اب تو بڑے بڑے شاپنگ پلازہ بھی بن
گیے ہیں جو زائرین خریداروں کے توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں لیکن
انہی بازاروں میں سے ایک بازار میں بھی ہوں جو آپ تصویر میں دیکھ
رہے ہیں - لوگ یہاں بھی خریداری کرتے ہیں لیکن انمیں سے اکثر کو
علم نہیں ہوتا کہ آخر میں کیوں مکّہ کے دوسرے بازاروں سے مختلف ہوں
-
میں مکّہ کی جس گلی میں موجود ہوں اس گلی پر اوور ھیڈ شیڈ کی کورنگ
ہے جو مجھے دھوپ اور بارش کے پانی سے بچاتی ہے - آپ تصویر میں بھی
وہ شیڈ دیکھ رہے ہیں اور ان ہے شیڈوں کے وجہہ سے لوگ مجھے
"چھپرا بازار " کہنے لگے ہیں اور اکثر لوگ مجھے اس ہی نام سے
پکارتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میرا اصل نام کچھ اور ہے اور میں
کسی خاص وجہ سے دوسرے بازاروں سے زیادہ دیکھنے کی چیز ہوں - اور
پھر میرا نام تو ہے ہی کچھ خصوصیت کا حامل-
آپ صرف یہ بتا دیں کہ :-
١- میرا نام کیا ہے ؟ ( یاد رہے یہ ایک تاریخی نام ہے ) اور
٢- کس وجہ سے میں مکّہ کے دوسرے بازاروں سے زیادہ اہمیت کا حامل
ہوں ؟
--------------------
IN ENGLISH
--------------------
In the surroundings of Haram shareef in Holy Makkah .
we see many beautiful bazars and shopping malls but the most
significant
market out side Hram is the market which pic is being given
above.
Due to ignorance and no proper guidance pilgrims miss to see
this market.
As you see in the pic ,the street of this market is covered with
big plastic sheds to to stop sun and rain water.
and due to sheds it is called locally " CHAPRA MARKET " . CHAPRA
measns SHED.
But its' original name is very historical and due to some
reasons this
market has a significance value in islamic history .
CAN YOU TELL :
1- The real name of this MARKET ? and
2- Why this market is different to other markets located in
surroundings to Haram ? .
----------------------------------------------------------------------
جواب حاضر ہے -
--------------------------
اس سوال کا درست جواب
بھائی احمد سعد نے دیا - وہ مبارکباد کے مستحق ہیں -
مکّہ میں حرم پاک کے بغل
میں موجود یہ بازار "سوق اللیل " کے نام سے جاننا جاتا ہے - اس
بازار کے اہمیت دوسرے بازاروں سے اس لیے زیادہ ہے کہ یہ بازار
رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے ظاہری زمانے یعنی مکّہ میں جب
آپ صلی الله علیھ وسلم رہا کرتے تھے اس وقت سے موجود ہے - اور
کیوں کہ اس زمانے میں اس مقام پر یہ بازار رات میں لگا کرتا تھا
اس لیے اس کا نام " سوق اللیل " رکھا گیا تھا جس کے معنی ہیں "
رات کا بازار " - عربی میں سوق ، بازار کو کہتے ہیں جبکہ لیل ،
کے معنی رات کے ہیں -
گو کہ آج کا مکّہ پوری رات
جاگتا ہے اور حرم کے چاروں اطراف موجود بازار پوری رات جگمگ کرتے
رہتے ہیں لیکن صرف یہی وہ تاریخی بازار ہے جس کو سوق اللیلل کے
پرانے اور تاریخی نام سے یاد کیا جاتا ہے - حرف عام میں اسے
چھپڑا بازار بھی کہتے ہیں کیوں کہ اس پر شیڈ پڑے ہیں -
اگر آپ حرم کے "باب المروه
" جہاں سعی مکمل ہوتی ہے ، باہر نکلیں یہ بازار سامنے نظر اتا ہے
- یہیں قریب رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی مبارک جائے پیدائش
ہے اور یہ محلّہ شعب عامر کہلاتا ہے - گویا یہ بازار اس علاقے
میں قائم ہے جو رسول الله صلی الله علیہ وسلم کا محلّہ مبارک تھا
-
گو کہ حرم کی حدود کو
بڑھانے کے لیے اب اس بازار کو ختم کیا جارہا ہے تا ہم اس کو ابھی
کسی نہ کسی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے