QUIZ NO. 62
SEE THE PIC AND ANSWER
مدینہ میں یہ دو چھوٹے
قبرستان کہاں ہیں
اور ان کی کیا تاریخ ہے ؟
FIRST the question given in urdu then in english
----------------------------------------
--------------------
سوال
مدینہ منورہ جانے والے حاجی یا زائر ان دونوں قبرستانوں کے
سامنے موجود ایک اہم مقام کی زیارت کے لیے ضرور جاتے ہیں
لیکن انمیں سے کم ہی ان قبرستانوں کی جانب توجہ دے پاتے
ہیں -
ہوسکتا ہے کچھ لوگوں کی نظر اس پر پڑ بھی جاتی ہو مگر
مناسب رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ ان قبرستانوں کی تاریخ
سے بے خبر رہتے ہیں جو یقینا'' دلچسپ ہے -
کیا آپ بتا سکتے ہیں :
١- یہ دونون چھوٹے سے قبرستان ( ایک پر میں نے سرخ تیر اور
دوسرے پر کالا تیر بنا دیا ہے ) مدینہ کی کس عظیم زیارت کے
سامنے واقعہ ہیں ؟ اور
٢- ان دونوں قبرستانوں کی کیا تاریخی حیثیت ہے ؟
-----------------
IN ENGLISH
----------------
Pilgrims of haj and umra never forget to see the important
place of ziyart located just in front of these two small
grave-yards in holy Madina Almunawarrah but they can not
pay any special attention towards thses two small
grave-yards due to no proper guidance .
Please see carefully two grave yards showing in this pic
pointed by RED AND BLACK ARROWS and tell:-
1-The name of the famous place of ziyarat located in front
of these two small garve-yards. and
2- what is the historical importance of these two grave-
graveyards.
=============================================================
جواب حاضر ہے
--------------------------
اس سوال کے جواب کا پہلا حصہ کہ یہ دونون چھوٹے قبرستان
مدینہ میں کس اہم مقام زیارت کے قریب مجود ہیں ، کا جواب بہت
سے ساتھیوں نے بلکل درست دیا اور یہاں تک بتا دیا کہ یہ
"مسجد قبا" کے اس گیٹ کے سامنے واقعہ ہے جہاں سے مرد حاضرات
مسجد میں داخل ہوتے ہیں جو کچھ بلندی پر واقعہ ہے اور
سیڑھیاں بنی ہیں اور ان سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر مسجد قبا کے
گیٹ کو پشت پر رکھتے ہوے سامنے دیکھا جایے تو یہ دونوں چھوٹے
قبرستان بالکل ایسے ہے نظر اتے ہیں جیسا کہ اس تصویر میں نظر
آرہے ہیں ، لیکن اس سوال کے دوسرے حصے کا جواب کہ ان دونون
چھوٹے قبرستانوں کی کیا تاریخی حیثیت ہے ، کا کوئی جواب نہ آ
سکا. -
مرد حضرات تو ان قبرستانوں کو آسانی سے دیکھ لیتے ہیں لیکن
خواتین بھی اگر مسجد قبا کے وضو خانے سے باہر نکل کر الٹے
ہاتھ کی جانب چند قدم آگے بڑھائیں تو انکو یہ دونون قبرستان
آسانی سے نظر آجایئں گے - واضح رہے خواتین کو وضو خانے سے
نکل کر سیدھے ہاتھ کی جانب جاکر سیڑھیوں کی مدد سے اوپر چڑھ
کر مسجد کے خواتین کے حصے میں جانا ہوتا ہے اور ظاہر ہے انکو
یہ دونوں قبرستان وہاں سے نظر نہیں آ سکتے کیوں کہ یہ وضو
خانے کے الٹے ہاتھ پر ہیں جب کہ خواتین کو سیدھے ہاتھ پر
جانا ہوتا ہے - لہذا انکو خصوصی طور سے وضو خانے کے الٹے
ہاتھ کی جانب جانا ہوگا - مردوں کے لیے یہ مسلہ نہیں ہو گا
کیوں کہ انھیں تو مسجد میں داخل ہونے کے لیا وضو خانے سے نکل
کر الٹے ہے ہاتھ پر جانا ہوتا ہے -
تاریخی حیثیت
=============
ان دونون قبرستانوں کی تاریخی حیثیت یہ ہے کہ یہ چودہ سو سال
پرانے قبرستان ہیں اور سیدھے ہاتھ والا قبرستان
( لال تیر دیکھیں ) مسلمانوں کا قبرستان تھا اور آج بھی عرب
کے ایک قبیلے کے لوگ یہاں اپنے مردوں کو دفناتے ہیں جبکہ
الٹے ہاتھ والا قبرستان ( کالا تیر دیکھیں ) اس کے لیے روایت
یہ ہے کہ یہاں چودہ سو سال پہلے یہودی اپنے مردے دفناتے تھے
گو کہ یہودیوں کو دفنانے والی بات ایک روایت ہے اور الله کو
ہی بہتر علم ہے کہ یہ بات کتنی سچی ہے لیکن اس قول میں کچھ
صداقت اس لیے نظر اتی ہے کہ آج سے چودہ سو سال پہلے یہاں ایک
یہودی قبیلہ آباد تھا اور قبا کے سامنے اس مقام پر جہاں آج
وضو خانہ اور ٹوائلٹ موجود ہے وہاں منافیقین ( یہودیوں ) نے
منافقین کی ایک مسجد اس لیے بنائی تھی کہ وہاں وہ مسلمانوں
کے خلاف ساز باز کریں اور قرآن پاک میں اس مسجد کو ضرر دینے
والی یعنی تکلیف دینے والی مسجد قرار دیا تھا جو بعد میں
مسجد ضرار کے نام سے مشہور ہوئی اور رسول الله صلی الله علیہ
وسلم نے اس مسجد کو جلوا ڈالا-
اھلا '' کے فورم سے اس کے متعلق پہلے سوال کیا جا چکا ہے -
اگر آپ دلچسپی رکھتے ہوں تو اس لنک کو ضرور دیکھیں . -
http://www.facebook.com/photo.php?fbid=2
14130158620979&set=a.101399129894083.333
3.100000719903974&type=1&theater
MAIN QUIZ CONTENT PAGE