QUIZ NO. 56
SEE
THE
PIC
AND
ANSWER
آنکھیں
پر نم ہو گئیں
اور میں
اپنی کمسن اکلوتی بیٹی اقصی کا ہاتھ تھام کر اس
مقام سے روتا ہوا
حرم کعبہ کی جانب چل دیا اور اقصی
معصومیت سے پوچھتی ہی
رہ گئی---- " پپا آکیا ہوا آپکو؟ اپ رو کیوں رہے ہیں ؟
___________________________________________________________________________________
FIRST the question given in
urdu then in english
------------------------------------------------------------
سوال
مسجد
الحرام کے باب العمرہ سے باہر نکل کر اگر سیدھے ہاتھ کی جانب تھوڑا سا
ترچھا چلا جائے تو چند قدموں کے فاصلے پر دو تین سڑکوں کا سنگم ہے جہاں
ایک ٹریفک سگنل بھی لگا ہے -
ان سڑکوں کو کراس کر کے آگے بڑھا
جایے تو
وہاں ایک لمبی دیوار نظر آتی ہے جو سڑک کے ساتھ ساتھ چل رہی ہے - اس دیوار
کے اختتام پر ایک گیٹ لگا ہے - اس گیٹ سے اگر اندر کے جانب دیکھا جایے
ہمیں ایک بانڈری وال کے اندر ایک چھوٹا سا بنجر ، بے آباد اور غیر زی روح
زمین کا قطعہ نظر آتا ہے جو آج کے تصویر میں آپکی خدمت میں بھی پیش ہے -
آج
حرم مکی کے چاروں اطراف بلند و بالا ، خوبصورت اور جگ مگ کرتی لا تعداد
عمارتیں اور شاپنگ پلازہ موجود ہیں جنہیں دیکھ کر امریکہ اور یورپ کی
عمارتیں گہنا ئی اور شرمائی نظر آتی ہیں -لیکن ان جگمگاتی ہوئی عمارتیں کے
بیچ یہ چھوٹا سا قطعہ ارضی آج بھی بنجر اور بے آباد کیوں ہے؟ - کیا آپ بتا
سکتے ہیں کہ یہ کون سا مقام ہے اور یہ جگہہ آباد کیوں نہیں ہو پاتی؟ اور
اس مقام کو دیکھ کر میری آنکھیں کیوں پر نم ہو گئیں اور میں کیوں روتا ہوا
اپنی کمسن اکلوتی بیٹی اقصی کا ہاتھ تھام کر اس مقام سے حرم کے جانب چل
دیا -
اور
پھر اپ کے پاس ایسی لاتعداد
تصویر اور معلومات کے لیے
وسیم کی ویب "اہلا" تو ہے ہی-
CLICK
http://www.ahlanpk.org/
--------------------------------------------------------------------------------------------------------
جواب نوٹ کر لیں پلیز
------------------------------
اس
سوال کا بہت سے دوستوں نے درست جواب دیا اور وہ سب یقینا'' مبارکباد
کےمستحق ہیں -اھلا'' کویز کے پلیٹ فارم سے یہ سوال رومن اردو میں پہلے بھی
پوچھا جا چکا تھا لیکن نیے دوستوں کو اس اہم مقام... کی معلومات دینے کے
لیے ضروری تھا کہ اس سوال کو دوبارہ پوچھا جایے -
یہ تصویر " مقبرہ
شبیکہ " کی ہے - عربی میں مقبرہ قبرستان کو کہتے ہیں جبکہ شبیکہ حرم کے
قریب مکّہ کے اس محلے کا نام ہے جہاں یہ قبرستان موجود ہے - پیارے آقا و
سرکار سیدنا محمّد صلی الله علیہ وسلم کی بعثث سے پہلے ایام جہالت میں اہل
مکّہ کے یہاں یہ رسم قبیح عام تھی کہ وہ بیٹیوں
( لڑکیوں ) کے پیدا ہوتے ہی انھیں زندہ دفن کر دیا کرتے تھے -
جس
مقام پر اہل مکّہ آپکی نوزائدہ بچیوں کو زندہ درگور کر دیا کرتے تھے ، یہ
اس ہی مقام کی تصویر ہے جو مکّہ کی بلند و بالا، پر شکوہ عمارتوں کی
درمیان آج بھی ویسے کا ویسا ہی موجود ہے - اور اس مقام کی زیارت کرتے
ہوتے، محسوس کرنے والوں کو آج بھی احساس ہوتا ہے کہ کہیں سے دبی دبی یہ
آوازیں آرہی ہیں کہ اے زندہ رہ جانے والوں میں سے کوئی ہمیں یہ بتاے کہ ہم
معصوم بچیوں کا کیا قصور تھا کہ ہمیں دنیا میں چند سانسیں لینے سے پہلے ہی
زندہ درگور کر دیا گیا - اس مقام پر آنکھوں سے آنسوؤں کا بہنا لازمی ہے -
مکّہ
میں حرم کے اطراف کی ایک انچ زمین بھی سونے کے بھاؤ ہے اور شائد ہی یہاں
کا کوئی چپہ اب اپنی اصلی حالت میں ہو اور خالی یا بیکار پڑا ہو لیکن
"
مقبرہ شبیکہ " کی زمین آج بھی ویسی کی ویسی اپنی اصل حالت میں موجود ہے
اور کہا جاتا ہے کہ جب بھی اس مقام پر کچھ تعمیر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے
تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ آڑے آجاتی ہے اور کام وہیں کا وہیں دھرا رہ جاتا ہے
- ولاعالم بصواب
اگر آپ اس کے بارے میں مزید
پڑھنا چاہیں اور کچھ اور تصویر دیکھنا چاہیں تو آپ پلیز اھلا'' کے اس لنک
کو ضرور کلک کریں
http://www.ahlanpk.org/shabeka.html