QUIZ NO. 40
SEE
THE
PIC
AND
ANSWER.
میرا نام حطیم ہے
- کیا میں کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں ؟
FIRST the
question given in urdu then in english
سوال
حج
اور عمرے کے مہمان جب بھی طواف کرنے آتے ہیں ، کعبہ کی شمالی دیوارکے ساتھ
نصف کرہ کی شکل میں مجھے وہاں ضرور موجود پاتے ہیں اور طواف سے فارغ ہو کر
وہ دیوانہ وار میرے اندر آکے دو رکعت نفل پڑھنے کے کوشش کرتے ہیں - اس ہی
لیے ہمیشہ میرے اندر بہت رش رہتا ہے -
جی ہاں میرا نام حطیم ہے اور کچھ
لوگ مجھے حجر اسمعیل بھی کہتے ہیں اور میرے اندر آ کے لوگ اس لیے نفل
پڑھتے ہیں کہ انکو علم ہے کہ میں کعبہ مشرفہ کا اندرونی حصہ ہوں اور کسی
وجہہ سے کعبہ کے اندر جانے سے رہ گیا ہوں لیکن پھر بھی میرا آپ سے یہی
سوال ہے کہ کیا میں واقعی کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں ؟
اگر آپ کو اس کا جواب معلوم ہو تومجھے ( حطیم ) کو بھی ضرور بتائیں کہ
واقعی میں کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں ؟
QUESTION
IN
ENGLISH
IN
this pic you may see the space covered with the half circled wall
besides norther wall of holy kabba is commonly known as HATEEM or
HAR-E-ISMAEL. Pilgrims keep firm believe in it that it was the inner
oart of holy Kaba but due to some unavoidable circumstances it remained
out from kabba. Pilgrims offer their nafil prayers with the belief that
the praying in this area is like praying in side kabba . Because of
such reason it remains crowed all the time except 5 time mandatory
salat( 5 time faraz namaz/salat)
CAN YOU PLEASE CONFIRM IS HATEEM REALLY INNER PART OF HOLY KABBA ?
___________________________________________________________________________________
ANSWER
First in urdu then in english
جواب حاضر ہے
اس
عمومی تصور سے سب ہی آشنا ہیں کہ حطیم کعبہ مشرفہ کا اندرونی حصہ ہے -
لیکن ایک بڑی حقیقت سے کم ہی لوگ واقف ہیں اور لوگوں کے زہن میں ایک بڑی
غلط فہمی ہے جس کے ازالے کے لیے اھلا '' کے پلیٹ فارم سے یہ سوال پیش کیا
گیا تھا - اگر بات صرف اتنی ہوتی کہ حطیم کعبہ مشرفہ کا اندرونی حصہ ہے تو
شاید
اس سوال کو پیش کرنے کی ضرورت نہ پڑتی لیکن اس حقیقت کا کم ہی لوگوں کو
علم ہی کہ پورے کا پورا حطیم کبھی بھی کعبہ کا حصہ نہیں رہا -
حطیم
کے سامنے والی کعبہ کی دیوار جو اس تصویر میں نظر آرہی ہے کعبہ کی شمالی
دیوار کہلاتی ہے جو موجودہ کعبے کی واحد دیوار ہے جو کعبہ کی اصل بنیادوں
پر قائم نہیں ہے - اسی لیے اس کے سامنے حطیم ہے - باقی کعبہ کی تینوں
دیواریں کعبہ کی اصل بنیادوں پر قائم ہیں -
حطیم کے سامنے موجود کعبہ کی شمالی دیوار سے جو اس تصویر میں بھی نظر آ
رہی ہے حطیم کے اندر محض
٣.١-------تین
اعشایہ ایک------ میٹر کا رقبہ کعبہ کا اندرونی حصہ ہے اور باقی پچھلا حصہ
کبھی بھی کعبہ کا اندرونی حصہ نہی رہا - اس پچھلے حصے کو حجر اسمعیل کہتے
ہیں- حجر اسمعیل دراصل وہ جگہ ہے جہاں سیدنا اسماعیل علیہ سلام اور انکی
والدہ بیبی ہاجرہ سکونت پذیر تھےاور یہ جگہ کعبہ کی اس اصل شمالی دیوار سے
بالکل ملحق تھی جو اسوقت کعبہ کی اصل بنیاد پر بنی تھی جو ظاہر ہے اب نہیں
ہے -
-
تو اب یہ بات صاف ظاہر ہوگیئ کہ حرف عام میں ہم جس مقام کو حطیم کہ تے ہیں
اصل میں وہ کچھ یوں ہے :
حطیم = کعبہ کا بغیر چھت والا حصہ + حجر اسمعیل
جب
سیدنا ابراہیم اور سیدنا اسماعیل علیہ سلام نے کعبہ کی دیواریں تعمیر کی
تھیں تو وہ اصل بنیادوں پر تھیں اور کعبہ کے باہر شمالی دیوار سے ملحق حجر
اسمعیل تھا اورسیدنا اسماعیل علیہ سلام اپنی والدہ کے ساتھ وہاں رہتے تھے
- ان دونون ہستیوں کا انتقال ہوا اور وہ حجر میں دفن ہوتے-
پھر صدیاں گزر گئیں اور رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی حیات مبارک کے
دوران جب قریش نے کعبہ کی
تعمیر
کی تو جائز اور حلال سرمایا نہ ہونے کے وجہہ سے کعبہ کی شمالی دیوار کو
اصل بنیاد سےتقریبا '' ٣،١ میٹر پہلے ہے تعمیر کر دیا گیا اور یوں کعبہ کے
یہ حصہ کھلا رہ گیا اور خود بخود حجر اسمعیل میں شامل ہو گیا - گویا ہم کہ
سکتے ہیں کہ موجودہ حطیم میں اگر ہم کعبہ کی دیوار سے ٣،١ میٹر کے فاصلے
پر نفل ادا کریں تو ہم بلکل کعبہ کی اصلی بنیاد پر موجود ہونگے-
اور
اگر ہم کعبہ کی دیوار سے ٣.١ میٹر سے کم فاصلے پر نفل ادا کریں تو ہم کعبہ
کی اندر تصور کیے جائیں گے اور ٣.١ میٹر سے پیچھے ہم نفل ادا کریں تو ہم
کعبہ سے باہر حجر اسمعیل میں ہونگے -
گو کہ یہ حقیقت ہے لیکن ہمیں حطیم
میں جہاں جگہہ ملے نماز پڑھ لینی چاہیے اور الله سے امید رکھی چاہیے کہ وہ
ہمیں کعبہ کی اندر ہے نماز پرھننے کا ثواب عطا فرمائیں گے خواہ ہم کعبہ کی
اصل بنیاد کی پیچھے حجر اسمعیل ہی میں کیوں نہ ہوں
for more detail to understand the situation of hateem with pictures and
diagraams , plz click this AHLAN LINK.
http://www.ahlanpk.org/makholy1.htm#hateem
ANSWER
IN ENGLISH
In
general sense we think that whole the HATEEM is the inner part of holy
kaba but in fact only the 3.1 meter area inside Hateem from kabba wall
is actual area which was originally inside of kaba . Reast of the part
of Hateen never remained the inner part of kaba. It is called
HIJR-E-ISMAEL .HIJR-E-ISMAEL means the shelter of syedna ibraheem
allihisalam where he used to live with her mother BIBI HAJRA A.S adject
to kaba wall which was on his original foundation inthose days. but
when quresh rebuilt kabba they could not construct kaba completely due
to unavailability of pure and HALAL fund. Due to this fact kabba was
shortened as we see today and the remaing inner part of kabba left
opened which automatically joint to HIJR-E-ISMAEL. Todays hateem is
partially kabba inner part + Hijr-e-ismael. Whole hateem IS NOT INNER
PART OF KABA .
for more detail to understand the situation of hateem with pictures and
diagraams , plz click this AHLAN LINK.
http://www.ahlanpk.org/makholy1.htm#hateem
MAIN
QUIZ
CONTENT
PAGE