کرہ ارض کا ایک عبرت کدہ
-------------------------------------------------------------
سوال
کیا
آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کس مقام کے تصویر ہے ؟ گو کہ یہ مقام ایک عبرت کدہ
ہے لیکن ایک ایسا مقام ہے جس کی جھلک دیکھنا ہماری خواہش تو ہوسکتی ہے
لیکن شاید ہم اس کو بہت دیر تک دیکھنا گوارہ نہ کر سکیں -
ہم نے بچپن سے اس سے متعلق خوب
سننا اور پڑھا ہے لیکن کبھی اس کو دیکھا نہیں ہے -
آپ
بتا سکتے ہیں یہ کون سا عبرت کدہ ہے - اور ہان ایک بات نوٹ کرلیں ، یہ
مقام موجودہ سعودی عرب میں نہیں ہے لیکن اس کا تعلق مکّہ سے بہت گہرا ہے
------------------------
جواب
------------------
تصویر یمن کے شہر صنعا کے اس مقام عبرت کی ہے جہاں صنعا کے ملعون
گورنر"
ابرہہ " نے مکّہ کے مقدس کعبہ کے طرز پر معاذاللہ ، میرے منہ میں خاک ،
ایک جھوٹا کعبہ بنوایا تھا اور اپنی طاقت کے بل پر دنیا میں اعلان کروادیا
کہ لوگ اب مکّہ کے مقدس کعبہ کے بجاے معاذاللہ یہاں طواف کرنے آین -
اصل
کعبہ سے محبت کرنے والوں میں سے کسی نے اس نام نہاد مقام کو جلا ڈالا اور
ایک آدمی نے تو اتنی نفرت کا اظھار کیا کہ اس مقام پر رفع حاجت سے فارغ
ہوگیا - یہ باتیں ابرہہ کے غصہ کا پاعت بنیں - اور وہ ہاتھی بردار لشکر
لیکر مکّہ کے مقدس کعبہ کو معاذاللہ ڈھانے کا ناپاک
ارادہ لیکر مکّہ کی جانب
روانہ ہوا اور پھر غیب سے الله نے اپنے گھر کی حفاظت یوں فرمائی کہ چھوٹی
چوٹی ابابیلوں کا ایک جھنڈ اس کے ہاتھیوں والے لشکر پر بھیجا جنکی چوچوں
میں کنکریاں تھیں اور جب یہ کنکریاں ابرہہ کے لشکر پر برسائی گیں تو اسکا
پورا لشکر اور تمام ہاتھی نیست و نابود ہو گیے. قرآن پاک کے سوره فیل میں
اس کا مشہور تذکرہ موجود ہے اور ہر مسلمان اس کے بارے میں خوب جانتا ہے
مگر لوگوں نے شاید ہی وہ مقام دیکھا ہو جہاں
ابرہہ نے معاذاللہ اپنا جھوٹا کعبہ بنایا تھا -
اوپر
اسی مقام کے تصویر دی گئی ہے جہاں ابرہہ نے معاذاللہ اپنا جھوٹا کعبہ
بنایا تھا - یہ مقام یمن کے شہیر صنعا میں موجود ہے اور آج کل اس مقام کو
کہتے ہیں "AL_QULAYS" -
کیوں
کہ یہ الله رب تعالہ کا ایک ناپسندیدہ مقام ہے ، لہذا آپ بھی اس مقام کو
زیادہ نہ دیکھیں اور مناسب یہی ہے کہ مکّہ کے مقدس کعبہ کی عزت اور عظمت
کے خاطر، ابرہہ ملعون کے اس مقام کو جھوٹا کعبہ کہنے کے بجایے " ابرہہ کا
کتھدرل " یا "ابرہہ کا چرچ " کہیں تو بہتر ہے - میں نے صرف مضمون کو واضح
کرنے کے لیے نہ چاہتے ہوے یہ الفاظ استمال کیے - الله مجھے معاف فرمائیں
-آمین -