QUIZ NO. 24
SEE THE PIC AND ANSWER


ایک غلط فہمی کا ازالہ کر لیں --- [ میں پہلے بھی ایسا ہی تھا ]

فرام دی ڈسک آف
خاکروب حرمین الشریفین
وسیم احمد صدیقی خاکی
......پاینر--- ویب سائٹ--- "اہلا
O3OO-9207471 [پاکستان]


----------------------------------------
-----------------------
FIRST the question given in urdu then in english
======================================

سوال
یہ ایک پرانی تصویر ہے جسمیں ایک مینار نظر آرہا ہے جس پر میں نے ایک سرخ ڈاٹ لگا دیا ہے - یہ مینار
آج بھی جدید اور خوبصورت تعمیر کے ساتھ اپنی جگہ موجود ہے- اس مینار کو جہاں ایک خاص حصوصیت حاصل ہے وہیں اس کے بارے میں کئی ذہنوں میں ایک غلط فہمی بھی ہے- لیکن یہ پرانی تصویر اس غلط فہمی کا ازالہ کر رہے ہے -

آپ یہ بتادیں کہ :
١- یہ مینار کہاں واقع ہے ؟
٢- اس مینارکا کیا نام ہے ؟
٣- اس مینار کی کیا حصوصیت ہے ؟ اور
٤- اس مینار کے بارے میں آج کل کیا غلط فہمی ہے جس کا یہ پرانی تصویر ازالہ کر رہی ہے ؟
٥- اور سرخ تیر سے میں نے جس گلی کے نشان دہی کی ہے ، یہ کونسی متبرک گلی ہے ؟


----------------------------------------------------------------------------------
----------------------------------------
ANSWER
جواب حاضر ہے
--------------------------------------


اس سوال کا جواب چند ساتھیوں نے درست دیا جسمیں بھائی اسامہ عثمان کا جواب کافی مد لل تھا - وہ اور دیگر ساتھ مبارکباد کے لائق ہیں -

یہ ایک پرانی تصویر ہے جس میں مسجد الحرام کے ایک دروازے " باب الصفا " پر بنا ہوا مینار نظر آرہا ہے - آج سے ستر سال قبل تک حاجی حضرت صفا مروا کی سعئ کرنے کے لیے اس دروازے سے باہر آتے تھے ارر پھر سعئ کا عمل باہر ایک گلی میں کرتے تھے جس کے دونون اطراف دوکانیں تھیں - گویا ایک بازار تھا جس کے درمیان سعئ کی جاتی تھی - اس مقام کو میں نے اس تصویر میں لال تیر سے ظاہر کیا ہے -

مسجد الحرام کے جدید تعمیر کے بعد اب یہ گلی مسجد کے اندر لیے لی گیئ ہے اور نہایت خوبصورت سعئ کے جگہ بنا دی گیئ ہے -

جدید تعمیر کے بعد " باب الصفا " پر اس تصویر میں دکھایے گیے مینار کے جگہ ایک ایک نہایت خوبصورت اور بلند نیا مینار تعمیر کیا گیا ہے - اس مینار کے ایک خاص خصوصیت یہ ہے کہ اس دروازے پر بنا یہ تنہا مینار ہے جبکہ مسجد الحرام کے چار دوسرے دروازوں پر بھی اسی طرز کے مینار بنے ہیں لیکن انکی تعداد ہر مینار پر دو ہے - اس لحاظ سے باب الصفا کے ایک منفرد حیثیت ہے -

اس دروازے پر کیوں کہ صرف ایک مینار ہے لہذا نۓ لوگوں کو یہ آسانی ہو جاتی ہے کہ طواف کے بعد مطاف میں کھڑے رہ کر جب وہ میناروں کے جانب دیکھتے ہیں تو انھیں جہاں ایک مینار نظر اتا ہے انھیں اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ باب الصفا کا مینار ہے اور سعئ کے لیے انھیں اس جانب جانا ہے کیوں کہ مطاف گول ہے تو وہاں ہر جانب ایک جیسا ہے محسوس ہوتا ہے مگر باب الصفا کا یہ مینار ایک بڑی نشانی ہے حاجیوں کے لیے-

باب الصفا کے جانب جو پہاڑ ہے اسپر آج کل بادشاہ کا ایک محل تعمیر ہے- اس محل کے تعمیر پر بہت سے مکتب الفکر لوگوں کو اعترض ہے - انکا یہ اعترض کسی طور شاید جائز بھی قرار دیا جا سکے مگر ایک غلط فہمی اور ہے کہ باب الصفا پر دوسرا مینار صرف اس لیے تعمیر نہی کیا گیا کہ یہ مینار محل سے کعبہ کو براہ راست دکھنے میں روکاوٹ پیدا ا کر رہا تھا -

حالانکہ یہ پرانی تصویر ثابت کر رہی ہے کہ پرانے وقتوں میں جب بادشاہ کے محل کا دور دور نام و نشان نہیں تھا اس وقت بھی باب الصفا پر ایک ہی مینار موجود تھا. گویا ایک مینار والی روایت پرانی ہے نئی نہیں

مزید میناروں اور مسجد الحرام کر مرکزی دروازوں کے تفصیل یا آگہی حاصل کرنا چاہیں تو پلیز اھلا'' کے اس لنک کو دیکھیں -

http://www.ahlanpk.org/makholy5.htm#babumra
http://www.ahlanpk.org/mak-bsafa.htm




MAIN QUIZ CONTENT PAGE

NEXT QUIZ

PREVIOUS QUIZ